نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی چیف جسٹس کا جاتے ہوئے قوم کو ٹیکنالوجی سے لیس وار روم کا تحفہ ، وار روم میں اعلیٰ عدلیہ کے روز مرہ کے کاموں کو مانیٹر کیا جاسکے گا۔بھارتی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ 10نومبر کوعہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اس سے قبل انہوں نے اپنی قوم کو ایک تحفے سے نوازا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ میں وار روم نامی ایک جدید ٹیکنالوجی سے بھرا کمرہ تعمیر کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین سپریم کورٹ کے وار روم کا دورہ کیا گیا، یہ وہ مرکز ہے جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم انتھک محنت سے فرائض انجام دیتی ہے تاکہ اعلی عدلیہ کے روز بہ روز کاموں کو مانیٹر کیا جا سکے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی نگرانی میں یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مرکز کام کر رہا ہے۔