لاہور(نمائندہ جنگ)نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا غیر مصدقہ واقعے کی تفتیش میں پیش رفت ڈی آئی جی آگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں اور فیک نیوز پھیلانے والے 138 اکاؤنٹس بلاک کروائے گئے ۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم ۔نے مزید بتایا کہ توڑ پھوڑ تشدد میں 40 طلباء ملوث تھے جبکہ سوشل میڈیا پر جعلی مہم چلا کر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔