• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین کی کہانی پر ڈرامہ ’ہیئر آئی ایم‘ پیش کیا گیا

کراچی( ذیشان صدیقی ،اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جنگ اور جیو کےاشتراک سے منعقدہ 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے29روز ڈائریکٹر زوبی جعفری کے اورہیئر آئی ایم Here I am کے عنوان سے کہانی کا رحسن عبدالرزاق کی پروڈکشن پر اداکار احمد طوباسی کی زندگی پر مبنی ڈرامہ پیش کیا گیا۔ احمد طوباسی کی زندگی پر مبنی ڈرامہ اسرائیلی قبضے، جنگ، جلا وطنی کے اثرات کو تباہ کن اثرات کے زاویے سے دکھاتا ہے۔ ہیئر آئی ایم فلسطین کی ایک پراثر کہانی ہے۔ جس میں حقیقت اور فنتاسی المیہ اور مزاج کو ایک متاثر کن انداز میں پیش کیاگیاہے۔ اس کہانی کےتخلیق کار ایوراڈ یافتہ مصنف حسن عبدالرزاق ہیں یہ ڈرامہ اداکار حمد طوباسی کی زندگی پر مبنی ہے۔ جو ہمیں جنیں پناہ گزین ۔ کی تنگ گلیوں سے اسرائیلی جیل کی قید تک لیجا تا ہے ۔فلسطین میں مہاجر کی زندگی کی دشواریوں سےلےکر ناروے کےاجنبی مناظر تک طوباسی کا سفر ایک جدوجہد حوصلے اور شناخت کی تلاش کی کہانی ہے، ناظرین کو فلسطینی جدوجہد کےدل میں لےجایا جاتا ہے۔ جہاں نوجوان زندگیوں کو بقاکے تضادات نے تشکیل دیاہے۔
اہم خبریں سے مزید