• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض لیکر ملک نہیں چلائے جاسکتے، قیصر بنگالی

اسلام آباد (مہتاب حیدر، ایوب ناصر) ملک کے معروف معیشت دان ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا ہمیں تب تک قرض دیتی رہے گی جب تم ہم اپنی سیاسی خود مختاری بیچتے رہیں گے، قرض لیکر ملک نہیں چلائے جا سکتے، جس ملک کی معیشت بیٹھ جائے وہ ملک بیٹھ جاتا ہے، جمعہ کو نیشنل پریس کلب میں پے ٹیکس میگزین اور اکنامک جرنلسٹ فورم کے اشتراک سے منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اصل مسئلہ خسارہ ہے،حکومت جب تک اپنے اخراجات کم نہیں کریگی خسارہ کم نہیں ہوگا،کسی بھی ملک کی معیشت زراعت اور صنعت پر کھڑی ہوتی ہے مگر ہم یہ دونوں شعبے کمزور کر چکے ہیں،ملک میں نان کمرشل ویکلزکی درآمد پر پابندی ہونا چاہیئے،ملک میں کئی ادارے بے مقصد قائم کئے گئےجن کو ختم کر کے 100 ارب روپے خسارہ کم کیا جا سکتا ہے،ٹرین کے ذریعے ٹرانسپوٹیشن کرکے تیل کی کھپت میںپندرہ فیصد کمی لائی سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید