• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں برلن ناچ لاہور کنسرٹ کو پسند کیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ورلڈ کلچر فیسٹیول میں برلن ناچ لاہور کنسرٹ کو پسند کیا گیا، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِاہتمام جنگ اور جیو کے اشتراک سے 38روزہ منعقدہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے28ویں روز برلن ناج لاہور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستانی فن کار وں اشرف شریف خان، ستار نواز، برلن کے کرسٹوف ریوٹر (پیانوسٹ، اورکمپوزر) اور تھامس روڈ ایج (ڈرمر) کی غیر معمولی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے اور انہوں نے زبردست پذیرائی کی تفصیلات کے مطابق پاکستانی فن کار اور برلن کی فن کارکئی سال پہلے ایک میوزیکل کنسرٹ میں ملے تھے۔
اہم خبریں سے مزید