• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹو پاور پلانٹس کی گیس بندش، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری میں کام ٹھپ

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی طرف سے یکم جنوری 2025سے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی ای اے کے پیٹرن چیف خرم مختار نے’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہونے سے 19 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری میں کام ٹھپ ہو جانے سے ناصرف برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل متاثر ہو گی بلکہ لاکھوں مزدور بھی بیروزگار ہو جائیں گے۔ انڈسٹری نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے کیپٹو پاور پلانٹس حکومتی پالیسی کے مطابق لگائے تھے اور اس فیصلے سے 1280 کیپو پاور پلانٹس متاثر ہوں گے۔ کیپٹو پاور پلانٹس خودکار ٹیکسٹائل مشینری کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے اور وولٹیج میں اتار چڑھاؤ سے بچانے کے لیے ضروری ہیں۔ پی ٹی ای اے کے چیئرمین سہیل پاشا کے مطابق ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات سے دوچار نیشنل گرڈ پر مکممل انحصار انڈسٹری کی طلب کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے اور اس سے ٹیکسٹائل ویلیو چین میں حساس آلات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹ بیک وقت بجلی اور بھاپ کی پیداوار کی خوبی کے باعث انڈسٹری کے لئے ناگزیر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید