• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں آئینی ترمیم نہیں آ سکے گی، بھرپور مزاحمت کرینگے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی ہم بھرپور مزاحمت کرینگے، اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، سمجھتا ہوں ملک میں الیکشن غلط ہوئے ہیں دوبارہ ہونے چاہئیں،قاضی فائز عیسیٰ غیر متنازع چیف جسٹس رہے،کسی صوبے کا وفاق یادوسرے صوبےپر چڑھائی کابیان غیر سیاسی سوچ کا مظہر ہے، چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا، ہم انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قوم کو انصاف دلوانے میں انکی مدد فرمائے، اب پارلیمان کا ایک کردار سامنے آگیا ہے تو عدلیہ پر اٹھنے والے سوالات کا راستہ بند ہوجائیگا، عوامی مسائل کے حل کیلئے وسائل پیدا کرنے کی ضرورت ہے وسائل بڑھیں گے تو مسائل کم ہونگے، ملک میں معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید