• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی ریاست کی کان آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں، سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی

پشاور(جنگ نیوز) صحافی کسی بھی ریاست کی کان آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں ، جس ملک میں معیاری صحافت ہوتی اسے ترقی و خوشحالی کے راہ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا. سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر نے ان خیالات کا اظہار مانسہرہ سے آئے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا. اس موقع پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف، سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، مانسہرہ پریس کلب و ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ بھی موجود تھی. اسمبلی کانفرنس روم میں منعقدہ اس اجلاس میں مانسہرہ پریس کلب کو پچاس لاکھ روپے گرانٹ ملنے پر صحافیوں کی جانب سے بانی پریس کلب میں محمد حسین نے ا سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم خان سواتی بیرسٹر سیف خا ن مشیر اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا.اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ گرانٹ کی رقم کو تعمیراتی کاموں میں لگایا جائے خاص کر موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں اپنے نوجوان صحافیوں کو جدید آلات لے کر دیں اور ساتھ اس طرز کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے جس میں سینیئر صحافی اپنے نوجوان ساتھیوں کو مثبت صحافت پر آگاہی دیں.
پشاور سے مزید