• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد‘30 مستحق خواتین کی بی آئی ایس پی سے مالی معاونت

پشاور(جنگ نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے فیصلے کی روشنی میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی 30 مستحق خواتین کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی معاونت کی گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر میں کئی پردہ خواتین نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں بتایا گیا کہ محکمہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے کے باوجود ان کی مالی معاونت نہیں کی جارہی تھی۔شکایت موصول ہونے پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے ایبٹ آباد کے محکمہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کو نوٹس جاری کیا اور تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ کیس کی تفتیش اور سماعت مکمل ہونے کے بعد وفاقی محتسب نے مستحق خواتین کی فوری مالی معاونت کے احکامات جاری کیے۔
پشاور سے مزید