• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولوں کی دھواں چھوڑنےوالی بسوںکیخلاف آپریشن، 100 کے کاغذات ضبط

پشاورر (سٹا ف رپورٹر):سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پشاور کے نجی سکولوں کی دھواں چھوڑنے والی بسوں اور پرانی گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دوران 300 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 100سے زائد گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لے لئے گئے۔ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سٹیشن پشاور اور موٹر وہیکل ایگزامینر کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے نجی سکولوں کی زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ منیجر ویٹس پیر زبیر نے اس حوالے سے کہا کہ پشاور کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے گاڑی مالکان کو بار بار ان فٹ اور مضر صحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے بارے خبردار کیا اور نوٹسز بھجوائے گئے لیکن نجی تعلیمی اداروں کے گاڑی مالکان نے اس پر کان نہ دھرا اور مجبورا ایکشن لینا پڑا ۔ سپیشل ٹریفک مجسٹریٹ کی نگرانی میں ویٹس، موٹر موبائل پٹرولنگ انسپکٹرز، ایم وی اور ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے آپریشن کے پہلے مرحلے میں چار روزہ مہم کے دوران خیبر روڈ، ورسک روڈ، رنگ روڈ اور دلہ زاک روڈ پر سو سے زائد گاڑیوں کے کاغذات تحویل میں لے کر ٹیسٹنگ سٹیشن میں گاڑیوں کا دھواں چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ چار روزہ روڈ چیکنگ کے دوران کل 178 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا ۔ دوسرے مرحلے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے گی تاکہ مسئلے پر قابو پایاجاسکے۔
پشاور سے مزید