• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، چھینا جھپٹی کی وارداتیں، شہری 3 گاڑیوں، 42 موٹر سائیکلوں، 38 موبائل فونز سے محروم

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 119وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، تین کاریں ، ایک ٹریکٹر ، 42 موٹر سائیکل، 38 موبائل فون ا ڑا لئے گئے، ایک ٹریکٹر،سات موٹر سائیکل اور23موبائل فون اور لاکھوںروپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ15 موبائل فون جھپٹا مار کر چھینےگئے ۔31گھروں کے تالے ٹوٹ گئےاور چور لاکھوں کی نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑ ے۔وفاقی دارالحکومت میں ایک گاڑی اور 22موٹر سائیکل چوری جبکہ 5موٹر سائیکل اوردو موبائل اور نقدی چھین لی گئی جبکہ 9گھروں کے تالے ٹوٹے ۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے اعوان کالونی میں راشد علی کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے ، تھانہ نصیر آباد کے علاقے فیصل ٹاؤن میںافرا سیاب کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیتی ڈالر ، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے درہم ، دولاکھ روپے کے کپڑے اور 25 لاکھ روپے کا دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔ کرم آباد میںشیخ بلاول کے گھر سے تین لاکھ روپے اور موبائل چوری کر لئے گئے ۔ تھانہ ریس کورس کے علاقے میں طاہر ایوب سے دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 10 لاکھ روپے چھین لے گئے ، تھانہ صدر کینٹکے علاقے فیصل ٹاؤن میںیاسر خان کے گھر سے سوا دو لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی، شاہد اقبال کے آفس سے چھ لاکھ روپے مالیت کا ٹیلی کام کا سامان اور نقدی چوری کر لی گئی ۔ چوری کی متعدد دیگر وارداتیں بھی ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید