• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے )چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈی سی اسلام آباد، ڈی سی راولپنڈی اور محکمہ صحت حکام شریک ہو ئے۔ اجلاس میں جڑواں شہروں میں موجودہ ڈینگی صورتحال کا جائز لیا گیا ، رواں سیزن میں اسلام آباد میں 2 ہزار 714 کیس رپورٹ ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 64 کیس رپورٹ ہوئے۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مشترکہ ٹیموں کے ذریعے بارڈر ایریاز میں لاروا کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے گا۔ دریں اثناءگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید 115 کنفرم سامنے آئے۔ ڈینگی کے اب تک کل کنفرم مریضوں کی تعداد 3955ہو گئی ہے ۔ 219 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید