• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں موثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، آئی جی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کرائم کنٹرول اور سکیورٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی نے اس موقع پر وفاقی دارلحکومت میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم کے انسداد کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس افسران کو مقررہ وقت کے اندر ڈکیتی، قتل، رابری، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات میں شواہد کے حصول کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں اورسینئر پولیس افسران کو سنگین جرائم ،سٹریٹ کرائم اور کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دینے اور انسداد کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے موثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔
اسلام آباد سے مزید