• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛لینڈ مافیا سے خواتین کی5 کنال سے زائد زمین واگزار

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت سیکریٹریٹ (فوسپاہ) نے لینڈ مافیا گروپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے سجیلا نعیم، شاہین اختر اور اسماء اکبر نامی تین شکایت کنندگان کو 5 کنال سے زائد زمین واپس دلوا دی۔ فوسپاہ نے تمام خواتین کی جائیداد کی شکایت "انفورسمنٹ آف وومن پراپرٹی رائیٹس ایکٹ 2020 "کے تحت فوری حکم جاری کیا، جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے فوری عمل کیا اور انصاف فراہم کیا۔شکایت کنندگان کے مطابق گروپ کے خلاف زمینوں پر غیر قانونی قبضے اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔ شکایت کنندگان نے واقعات بیان کیے جن میں کئی مسلح افراد کو بھیجا گیاجنہوں نے ان کے گھروں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا، جس سے اہل خانہ بے گھر ہوئے اور مکانات بھی تباہ کر دیے گئے۔ ان تمام خواتین اور ان کے خاندانوں کو نہ صرف بے دخلی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ ذہنی کوفت اور اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ محتسب برائے انسداد ہراسیت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو بروقت حکم جاری کیا، جنہوں نے شکایت کنندگان کی زمین کی واپسی کو یقینی بنایا۔
اسلام آباد سے مزید