• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کا دائرہ وسیع کرے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی صی نمائندہ) یومِ ترحیم کے موقع پر جمعہ اجتماعات اور امامبارگاہوں میں مجالسِ تراحیم میں درجہ شہادت پر فائز ہونے والوں اور وفات پانے والے افراد کے بلندیِ درجات کیلئے دعائیں کی گئیں۔ مرکزی جامع مسجد اہلبیت واہ کینٹ میں تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دراصل ملکی سالمیت کا فارمولہ ہے جس پر عمل درآمد میں ہی مملکت کی بقا و استحکام کا راز مضمر ہے۔حکومت دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا دائرہ وسیع کرے اور دہشت گردوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام اپنی باری کا خاموشی سے انتظار کرنے کی بجائے عملیت پسندی کی طرف آئے، گریٹر اسرائیل کو نکیل ڈالنے اور ظلم و بربریت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناءجامع قصرِ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی کلاں میں ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید