• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے بیشتر علاقوں میں قدرتی گیس کا بحران، صارفین سراپا احتجاج

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) شہر کے بیشتر علاقوں میں قدرتی گیس کی قلت سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ کئی ماہ سے نئی لائنیں بچھانے اور پرانی لائنوں کی مرمت کے نام پر دن کو محدود اوقات میں یہ بنیادی سہولت فراہم کرکے رات بھر گیس بند رکھی جا رہی ہے۔ پوچھے جانے پر متاثرین کو تسلی دی جاتی تھی کہ نئی لائنوں کی تنصیب کے بعد بلارکاوٹ گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی لیکن صورتحال بہتر ہونے کی بجائے مزید گھمبیر ہوتی جا رہی ہے۔ویسٹریج، اڈیالہ روڈ، گلشن آباد، کہکشاں کالونی، منور کالونی، ڈیفنس روڈ، مسلم ٹاؤن کرنل یوسف کا لونی سمیت پورے شہر میں گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ صارفین کے مطابق اس مہنگائی میں سلنڈر خریدنا ہر کسی کے بس میں نہیں ۔ متاثرین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بنیادی ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید