• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطہ پوٹھوہار سمیت دیگر علاقوں میں پیر سے بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پیر سے بدھ کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ٹنڈوجام ، حیدرآباد ، شہید بینظیر آباد 42سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید