• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کے لئے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم،بیگم ریماایاز صادق

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)سپیکر قومی اسمبلی کی اہلیہ بیگم ریماایاز صادق نے کہا ہے کہ طالبات کے لئے جدید تعلیم حاصل کرنا لازم ہے ۔ معاشرے میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں پاکستان کی ترقی خواندگی کی شرح میں اضافہ سے ممکن ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف جی ہوم اکنامکس مینجمنٹ سائنسز کالج ایف الیون ون میں طالبات کونسل کی تقریب حلف برداری میں کیا ۔صدارت پرنسپل پروفیسر روزینہ فہیم نے کی جبکہ مہمان خاص مسز طلعت عظیم تھیں ۔ماہین مریم صدر، وجیہہ خان نائب صدر، ثناء مصطفی جزل سیکرٹری، آمنہ بی بی فنانس سیکرٹری کے علاوہ مختلف شعبوں کی سیکرٹریز شیزہ علی ملائکہ فجر جویرہ گل زینب رضا علیزے سرفراز اور رامین سلیم نے اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔گذشتہ سال اکیڈمک و سپورٹس کی بہترین کارکردگی کی حامل طالبات کو نقد انعامات و تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید