• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 سماج دشمن پکڑے گئے،3مسروقہ گاڑیاں،13موٹر سائیکل بھی برآمد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )جڑواں شہروںکی پولیس نے 28 جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے چھ ملزمان کو سے780 گرام سے زائدہیرو ئن اورپا نچ پستول برآمد کر لئے جبکہ10 اشتہاری،عدالتی اور عادی مجرموں کی گرفتاری بھی عمل لائی گئی۔ تھانہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے گرو ہ کے دو ارکان محمد عثمان اور اسامہ مبصر کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کئے ۔ ادھر پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے کار لفٹر سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ۔بین الاضلاعی کار لفٹر ارشد سے 3 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔صادق آباد پولیس نے 2 رکنی گینگ کے عثمان اور نعمان سے 11 مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکر لئے ۔ راولپنڈی پولیس نے دیگر واقعات میں متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید