• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں ڈرائیور جاں بحق،نومولود بچے کی لاش برآمد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ مندرہ کے علاقے ٹھنڈی سڑک پر 1122کی ایمبولینس کی لوڈر کو ٹکر کے نتیجے میںلوڈر کا ڈرائیور جاںبحق ہو گیا ۔پولیس نے متوفی کےبھائی محمد اکرم کی مدعیت میںمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے موہڑہ فقیرا ں کے رہائشی ناصر مقبول کی رپورٹ پر قاسم پرویز اور حسیب کے خلاف اس کی بہن کو قتل کرنے کے الزام میںمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تھانہ پیر ودھائی کے علاقے سے ایک نو مولود بچے کی کپڑے میںلپٹی لاش ملی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید