کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں میٹروپولیٹن کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے، سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو تبدیل کرکے صوبے کے کسی افسر کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا جائے اور میٹروپولیٹن میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئٹہ کو کھنڈرات اور اندھیرے میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔