• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کرینگے، فضل الرحمٰن

چنیوٹ،اسلام آباد (نمائندگان جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی ہم بھرپور مزاحمت کرینگے ،اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ، سمجھتا ہوں ملک میں الیکشن غلط ہوئے ہیں دوبارہ ہونے چاہئیں، قاضی فائز عیسیٰ غیر متنازع چیف جسٹس رہے،کسی صوبےکاوفاق یادوسرے صوبےپر چڑھائی کابیان غیر سیاسی سوچ کا مظہر ہے۔ 

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا، ہم انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ قوم کو انصاف دلوانے میں انکی مدد فرمائے، اب پارلیمان کا ایک کردار سامنے آگیا ہے تو عدلیہ پر اٹھنے والے سوالات کا راستہ بند ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سود کے خاتمے کا فیصلہ عدالتی معاملہ ہے شریعت کورٹ نے سود کے خاتمے کیلئے 31 دسمبر 2027 تک کا وقت دیا تھا پہلے شریعت کورٹ کا فیصلہ ایک درخواست سے اڑ جاتا تھا اب سپریم کورٹ میں سنا جائیگا، حکومتیں احتجاج اور مظاہرے کرتی ہیں نہ ان میں مداخلت کرتی ہیں پھر یہ کہنا میں وفاق ، پنجاب پر چڑھائی کرونگا۔

اہم خبریں سے مزید