• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر حملے میں گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا کارفرما ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ )تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ ایران پر حملے میں گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا کارفرما ہے۔ اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی معنی خیزہے ،مسلم حکمرانوں کی غیرت مرچکی ہے، وہ فقط استعمار کے آلہ کاراور حکمرانی کی طوالت کیلئے ہر دم تیار ہیں ،او آئی سی اپنا مقصد بھول کر استعماری خوشنودی کی راہوں پر گامزن ہے ،مسلم ممالک اپنے دفاعی اثاثوں کی حفاظت کا نظام مزید موثر بنائیں۔ انہوں نے لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر مکمل عملدر آمد کیا جائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی این ایف جے کی مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسین مقدسی نے کہاکہ اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو کسی کھاتے میں نہیں سمجھتا، استعمارری سرغنہ اس کا پشت پناہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عالم اسلام اپنی باری کا خاموشی سے انتظار کرنے کی بجائے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف عملی اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ باطل قوتیں مسلم ممالک کے دفاع ترقی استحکام کے ہر منصوبے کی دشمن ہیں ، پاکستان کی اقتصادی ترقی کے عظیم منصوبے سی پیک سے بھی صر ف ازلی دشمن ،استماراور استکبار اس کے پٹھوؤں سبھی کے پیٹ میں مروڑ ہیں اسی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں دہشت گردی اور افراتفری کا نیٹ ورک پھیلایا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید