• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موساد ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹرک سے حملہ، حزب اللّٰہ سے لڑائی، 10 اسرائیلی فوجی ہلاک، قطر میں امن مذاکرات

کراچی، بیروت، غزہ (نیو ز ڈیسک، ا ے ایف پی)اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹرز کے قریب ٹرک سے حملےاور حزب اللہ کیساتھ لڑائی میں 10اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے .

عرب میڈیا کے مطابق 5صیہونی فوجی ٹرک حملے میں اور اتنے ہی حزب اللہ کیساتھ لبنان میں زمینی لڑائی میں مارے گئے .

غزہ میں جنگ بندی کیلئے دوحہ میں مذاکرات ،قطری، اسرائیلی اور مصری وفود کی ملاقات، مصری صدر الفتاح السیسی نے اس موقع پر اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کیلئے دو روزہ جنگ بندی کی تجویز دی ہے ، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈوں پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

 اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور لبنان میں ایک بار پھر خوفناک بمباری کی ہے ، غزہ میں پناہ گزین کیمپوں سمیت مختلف مقامات پر حملوں میں 47فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، شہداء میں 3صحافی اور ایک 8سالہ بچی بھی شامل ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید