• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں فورسز کے 2 آپریشن، کمانڈر سمیت 4 خوارج ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) خیبرپختونخوا میں فورسز کے 2 آپریشن، کمانڈر سمیت 4 خوارج ہلاک، اسلحہ وگولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اطلاع پر شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،3زخمی حالت میں گرفتار۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 27 اکتوبر کو 2 مختلف آپریشنز میں 4 خوارج مارے گئے۔ 

شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی انصاف اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ ضلع خیبر آپریشن کے دوران 2 خوارج ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

 ہلاک خوارج سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

اہم خبریں سے مزید