• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس، ذیلی اداروں کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل تیز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اپنے ذیلی اداروں کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کر دیا ہے ،دو کے بعد اب تیسرے ادارے پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل (پی این اے سی)کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل گریڈ 21کی پوسٹ کیلئے امیدواروں کو جمعرات 31اکتوبر کو انٹرویوز کیلئے کال لیٹرز جاری کر دیئے ہیں .

 اس سے قبل دو اداروں پی ایس کیو سی اے اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے سربراہوں (ایم پی ون )سکیل پر تقرری کیلئے امیداروں کے انٹرویوز کا نہ صرف پراسس مکمل کر لیا گیا ہے بلکہ پی ایس کیو سی اے کے سربراہ کی تعیناتی کیلئے ایک ماہ قبل تین امیدواروں پر مشتمل پینل کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جا چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید