• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری اور رؤف حسن کے درمیان لفظی گولہ باری، سخت زبان کا استعمال

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما روف حسن کی آپس میں لفظی گولہ باری ، ایک دوسرے کیخلاف سخت زبان کا استعمال ، پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ 

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ”خان صاحب کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی ہے جو پرانی اٹارنی کے تحت دائر ہوئی ، اس کیلئے ہماری لیگل کمیٹی نے ہدایت نہیں کی۔ 

چونکہ یہ معاملہ خان صاحب کیلئے سہولیات اور ان کی صحت سے متعلق ہے ، ایک اور درخواست پیر کو دائر کریں گے اور دونوں درخواستوں کی پیروی لیگل کمیٹی کے نامزد وکلا کریں گے“۔

 اس پر پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے ٹویٹ کیا کہ فیصل چوہدری کی تحریک انصاف میں انٹری پارٹی کے اندر تقسیم پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے، ایسی ہی پچھلی ناکام کوششوں کے بعد اب ٹاوٹ برادران کو ایجنڈے کوآگے بڑھانے کیلئے چھوڑ دیا گیاہے 

اس مجرمانہ کوشش کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی انہیں قانونی ٹیم سے نکالنے کے فیصلے کے پیچھے متحد ہے ، اس کا عمران خان کے مقدمات سے کوئی تعلق نہیں، پارٹی کے نامزد وکلا ان مقدمات کو ہینڈل کریں گے“۔

اہم خبریں سے مزید