کراچی (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید 3 روز گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
آج ( پیر کو) درجہ حرارت 40 اور منگل کو 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں۔ کیونکہ ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواں کی مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔
دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔
ادھر دیہی سندھ کے سجاول،ٹھٹھہ، عمرکوٹ،میرپورخاص،تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔