• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج پالیسی سرکولیشن سے منظوری واپس، کابینہ میں پیش کی جائیگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کے ذریعےحج پالیسی منظورکرانےکے فیصلےکودھچکا لگا ہے سرکاری پیکج 10لاکھ 65ہزار سے10لاکھ75 ہزارکےدرمیان رکھنے کی تجویز ہے ،حج پالیسی سرکولیشن کےذریعے وفاقی کابینہ سےمنظور کرانےکا فیصلہ واپس لے لیا گیا،وزیراعظم شہبازشریف نے حج پالیسی وفاقی کابینہ کےاجلاس میں منظوری کیلئے پیش کرنےکی ہدایت کی ہے،اس سے قبل وزیراعظم نےحج پالیسی کی سرکولیشن کےذریعے منظوری لینےکی اجازت دی تھی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیراحد چیمہ کی مخالفت کےباعث سرکولیشن کے ذریعے منظوری کافیصلہ واپس ہوا،ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی اجازت کے بعد حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کا عمل شروع کیا گیا تھا تاہم وفاقی وزیر احد چیمہ نےسرکولیشن کےذریعے حج پالیسی کی مخالفت کی جس کے بعد حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری کا فیصلہ واپس لیا گیا،حج پالیسی وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیر اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کا موقف ہے کہ حج پالیسی پرکسی نےاعتراض نہیں کیا،جن چیزوں پربحث کی ضرورت ہوتی ہےانہیں کابینہ اجلاس میں پیش کرنےکی روایت ہےاسی تناظر میں انہوں نےصرف حج پالیسی سرکولیشن سے منظوری کی بجائے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کرنےکی تجویز دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نےحج پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھیجوائی ہے،سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65ہزار سے10لاکھ75ہزارکےدرمیان رکھنے کی تجویز ہے، حج کو ٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79ہزار 210عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، ذرائع کے مطابق حج کوٹہ گو رنمنٹ اور پرائیویٹ حج اسکیم میں50فیصد کے تناسب سےتقسیم ہوگا،حج پالسی میں سپانسر شپ سکیم بھی تجویز کی گئی ہے، گورنمنٹ اسکیم کے تحت سپانسر شپ کا کوٹہ 5ہزار اورپرائیویٹ اسکیم کےتحت کوٹہ 25 ہزار مختص کرنے کی تجویز ہےجبکہ نئی حج پالیسی میں ایک ہزارکوٹہ ہارڈشپ کیلئے رکھنے کی تجویز ہے،پالیسی میں300 کاکوٹہ ای او بی آئی کےتحت رجسٹرڈ کم آمدنی والےمزدوروں کیلئے تجویز کیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال طویل دورانیہ کاحج 38سے42 اور مختصر دورانیہ کاحج 20سے 25روزپرمحیط ہوگا،عازمین حج کیلئے سعودی حکومت سےمنظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید