• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، امن و امان کی مخدوش صورتحال، سرکاری افسران و ملازمین کیلئے ایڈوائزری جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ )ڈیرہ، امن و امان کی مخدوش صورتحال، سرکاری افسران و ملازمین کیلئے ایڈوائزری جاری،ٹی ٹی پی کی جانب سے ملازمین کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں لہٰذا غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے،امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرڈپٹی کمشنر دفتر ڈیرہ سے سرکاری ملازمین کو خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر دفتر سے سیکیورٹی ایڈوائزری نوٹ تمام سرکاری محکموں کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ ایڈوائزری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سرکاری افسران اور ملازمین کو اغوا کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید