• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی لواحقین کا نیتن یاہو کے خطاب کے دوران احتجاج

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی) حماس کے حملے میں مارے جانے والے اسرائیلیوں کے لواحقین نے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کے خطاب کے دوران شور مچا کر خلل ڈال دیا۔ وہ اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں 7؍اکتوبر کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ شرکاء نے اس قدر ہنگامہ اور شور کیا کہ نیتن یاہو کو اپنی تقریر روک کر بے حس و حرکت خاموش کھڑے رہنا پڑا۔ حاضرین میں سے ایک نے چلا کر کہا جنگ میں میرا باپ مارا گیا ۔ نیتن یاہو حکومت کی انتظامیہ پر شدید عوامی اور سفارتی دباؤ ہے کہ غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کی بازیابی کئے حماس کے معاہدہ کیا جائے ۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ڈیوڈ ہارنی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کےلیے مذکرات کےلیے دوحہ قطر پہنچ گئے ہیں۔قیدیوں کے لواحقین اور متعدد مغربی ممالک کا اسرائیل پر دباؤ ہے کہ حماس رہنما یحییٰ شنوار کی شہادت اور کسی سخت ردعمل سے بچنے کےلیے حماس سے یرغمالیوں کی رہائی پر سمجھوتہ کرلیا جائے ۔ اسرائیل 390دن گزرنے کے باوجود اپنے یرغمالی رہا کرانے میں ناکام ہے ۔ امریکیوں اور اسرائیلیوں کا کہنا ہے 97؍افراد اب بھی غزہ میں حماس کی قید میں ہیں ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان میں سے بھی 34 ہلاک کردیئے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید