• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نیویارک میں ریلی نکالیں گے، کملا فلاڈیلفیا کی بستیوں میں جائیں گی

نیویارک (اے ایف پی) وائٹ ہاؤس کی غیر معمولی قریبی دوڑ میں امریکہ کے ووٹ ڈالنے سے صرف ایک ہفتہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نیو یارک کے مشہور میدان میں حامیوں کی ریلی نکالیں گے جبکہ کملا ہیرس فلاڈیلفیا کی بستیوں میں جائیں گی۔ ٹرمپ کے تقریباً 20 ہزار نشستوں والے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والے اجتماع سے ریپبلکن کے آبائی شہر میں کوریج کی دھوم مچنے کی توقع ہے جو اب بھی بہت زیادہ ڈیموکریٹک گڑھ ہے۔ دونوں امیدوار امریکہ کی سب سے زیادہ تفرقہ انگیز اور سسپنس سے بھرے انتخابی معرکہ آرائی میں ووٹروں کے لیے اختتامی میدان بنا رہے ہیں۔پولز 5 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے شرکاء کی برابری کا پتہ دے رہے ہیں۔ 60 سالہ ہیرس نے پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر میں انتخابی مہم کے ایک بھرے دن کی منصوبہ بندی کی ہے، جس میں ایک بلیک چرچ اور حجام کی دکان کے ساتھ ساتھ پورٹو ریکن ریسٹورنٹ پر رک جانا بھی شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید