• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے نیوم کی ’’پہلی فزیکل نمائش‘‘ کے افتتاح کا اعلان کردیا

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب کے منصوبہ بند مستقبل کے میگا سٹی، جسے نیوم ( NEOM )کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اپنی ’’پہلی فزیکل نمائش‘‘ کے افتتاح کا اعلان کردیا، جو ایک پرتعیش بحیرہ احمر جزیرہ ہے جس میں ریستوراں، ہوٹل اور یاٹنگ برتھ شامل ہیں۔ جزیرے کا افتتاح، جسے سندھالہ کے نام سے جانا جاتا ہے، نیوم کی قابل عملیت کے بارے میں مسلسل شکوک و شبہات کے درمیان اور ایک بڑے سرمایہ کار فورم کے سامنے آیا ہے جسے بعض اوقات ’’صحرا میں ڈیووس‘‘ کہا جاتا ہے جو منگل کو ریاض میں شروع ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو نادمی النصر نے ایک بیان میں کہا کہ نیوم سندھالہ کے افتتاح کے ساتھ مملکت کے لگژری سیاحت کے نئے دور کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔
اہم خبریں سے مزید