• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری ہاؤسز کے عادی ٹیکس ڈیفالٹرز مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی ڈویژن میں دو کنال اور اس سے بڑے لگژری ہاؤسز کے عادی ٹیکس ڈیفالٹرز مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے 95فیصد ادائیگی کر چکے،راولپنڈی ڈویژن میں پونے دو سو مالکان نے اب بھی نے لگژری ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہے اس میں کنٹونمنٹ ایریاز بھی شامل ہیں، یہ ٹیکس پنجاب فنا نس ایکٹ 2014 کے تحت لگایا گیا تھا ، جس کی مالکان کو صرف ایک دفعہ ہی ادائیگی کرنا ہوتی ہے،یہ ٹیکس کم از کم دو کنال اور اس کے چھ ہزار سکوائر فٹ تعمیر کی صورت میں ادا کرنا ہوتا ہے اور ایسے گھروں پر لگایا گیا ہے جو 2000ء کے بعد تعمیر ہوئے ہیں ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 95فیصد لگژری ہاؤسز کے مالکان پہلے ہی ٹیکس ادا کر چکے ہیں مگر پانچ فیصد مالکان یہ ٹیکس دینے کو تیار ہی نہیں جن کیخلاف اب سخت ایکشن لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید