• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 ویں ترمیم کی بھرپور مخالفت کریں گے، سیکرٹری اطلاعات PTI

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھرپور طریقے سے 27ویں ترمیم کی مخالفت کرے گی، جو بھی عمران خان کی رہائی چاہتا ہوں تحریک انصاف اس کے ساتھ کھڑی ہے،اگر عمران کی بہن یا بشری بی بی ان کی رہائی کے لئے نکلتی ہیں تو تحریک انصاف ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، بہنوں یا بیوی کا عمران خان کی رہائی کے لئے کوشش کرنا سیاست نہیں ہے، پروگرام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا، فخر زمان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، جس کے لیے ٹوئٹ کی وہ ٹیم کے اندر ہے اور جس نے ٹوئٹ کی وہ ٹیم سے باہر یہ کمال ہوگیا، شاداب خان کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے لیکن وہ کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں نے تقریر کی اور کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بھی آئے گی کچھ پیپلز پارٹی کے لوگوں نے کہا تو یہ حکومت دھونس دھاندلی او ربدمعاشی کی ہے۔حکومت ترمیم پاس نہیں کروا پارہی تھی اسی لیے اداروں کی مدد لے رہے تھے۔ہمارے ہاں کوئی فیصلہ ہونا ہوتا ہے تو سب کی طرف سے مشورے آتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید