• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص تبدیلیاں ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئیں‘ FBR

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (کسٹمز)کے کردار اور کارکردگی کو غلط انداز میں پیش کرنے کے حالیہ گمراہ کن دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد دعووں کے برعکس ڈائریکٹوریٹ کا مینڈیٹ اور فرائض بدستور موجود ہیں جبکہ مخصوص تبدیلیاں وزیر اعظم کی منظوری سے ایف بی آرکے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئی ہیں۔اتوار کوجاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تنظیم نو کا مقصد کسٹمز کے اندر انفورسمنٹ کے دہرے کردار کو ختم کرنا ہے اور ڈائریکٹوریٹ کے بنیادی فرائض کو متاثر کئے بغیر انسداد سمگلنگ اور انفورسمنٹ کو ایک مربوط ڈھانچے کے تحت استوار کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید