• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ جسٹس بابر ستار کی چھٹی کے باعث لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت نہیں ہو سکی تھی، ان کی واپسی کے بعد اب کیس 7 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید