• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرانشاہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پولیس چوکی سے ٹکرا دی، 4 اہلکار اور 2 راہگیر شہید

میران شاہ (نمائندہ جنگ)میر علی میں پولیس چوکی پر خود کش حملہ چار پولیس اہلکاراور دو راہگیر شہید ہوگئے۔ شہداء کی نماز جنازہ میران شاہ گورنر کاٹیج میں ادا کر دی گئی ہے، چار اہلکار اور دو راہگیر موقع پر جاں بحق جبکہ ایک جوان زخمی ہو گیا، شہداء کے نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔ پولیس کے مطابق تحصیل میر علی کے علاقے عیدک میں اسلم نامی پولیس چوکی پر خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی جس کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں موجود چار پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا خودکش دھماکے میں دو راہگیر بھی شہید ہو گئے۔ شہداء کی نماز جنازہ میران شاہ گورنر کارٹج میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ ڈپٹی کمشنر یوسف کریم ڈی پی او روخان زیب اور دوسرے سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہداء کو سلامی پیش کی گئی اور اس کے بعد میتوں کو اپنے علاقے روانہ کر دیا گیا۔ شہداء میں لطیف خان، سہیل احمد، عجب نور اور شاہ منان شامل ہیں ۔چاروں شہداء کا تعلق تحصیل میر علی سے بتایا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید