• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج اہم شاہراہوں کی بندش متبادل روٹ پلان ترتیب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے پیر کو شہرمیں ٹریفک کے لئے اہم شاہراہوں کی بندش کے حوالے سے متبادل روٹ پلان ترتیب دیا ہے،ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 28اکتوبر کو رات ایک بجے سے 04:00بجے تک شارع فیصل، اسٹیڈیم روڈ جانے والے راستے بند رہیں گے جبکہ ائیر پورٹ سے جانب شہر آنے والی ہیوی اور کمرشل اور عام ٹریفک کو کارساز روڈ اور اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈرگ روڈ شارع فیصل سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ، ملینیم سے نیپا کا راستہ اختیار کریںشارع فیصل FTC ،نرسری سے آنے والی تمام ٹریفک کوکارساز اور ائیر پورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع فیصل بلوچ کالونی برج کے نیچے سے بائیں جانب شہید ملت روڈ،جیل فلائی اوور سے دائیں جانب، حسن اسکوائر، نیپا سے دائیں جانب ملینئیم، راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کرکے ائر پورٹ جا سکتے ہیں۔یونیورسٹی روڈسے بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ EXPO یا اسٹیڈیم کی جانب کسی بھی قسم کی ٹریفک کو درج بالا اوقات میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی روڈسے جانب آغا خان ہسپتال سے آگے کسی بھی قسم کی ٹریفک کو درج بالا اوقات میں اسٹیڈیم روڈ، کارساز اور ملینئیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یونیورسٹی روڈ سے جیل فلائی اوور سے پی پی چورنگی یا بائیں جانب شہید ملت کا راستہ اختیار کریں۔لیاقت آباد نمبر 10سےحسن اسکوائر برج سے جانب اسٹیڈیم روڈ کی بھی قسم کی ٹریفک کو درج بالا اوقات میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹیڈیم روڈ سے نیپا ، راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کریں۔
اہم خبریں سے مزید