اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسداد پولیو کے حوالے سے اہم اجلاس کے دوران انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت جاری کر دی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے،انشاء اللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی پولیو ٹیم کی کوششوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، فوکل پرسن انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور سیکرٹری صحت کو ملک میں پولیو سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔