اسلام آباد (ایجنسیاں )وزیراعظم شہبازشریف آج (منگل کو)سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وہ 2 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے ان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔ شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف قطر میں پاکستانی نمائش کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ قطر کی دعوت امیر قطر نے دی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 11 اور 12 نومبر کو عالمی موسمیاتی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، موسمیات پر عالمی کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسموگ یا سیلاب جیسے مسائل پر عالمی توجہ دلائیں گے، کاپ 29 میں عالمی رہنما اور مالیاتی اداروں کے سربرہان شریک ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدرالیام علیوف سے ملاقات ہوگی، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی شہباز شریف کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔