• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہونا خطرناک ہے، فضل الرحمان

ڈی آئی خان(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہونا خطرناک ہے،26ویں آئینی ترامیم دراصل جمہوریت اور آئین کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے ، عوام کی جان مال محفوظ نہیں بدامنی عروج پر ہے ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کی بقا سالمیت اور وقار عزیز ہے ریاست کے باسیوں کا اداروں پر اعتماد کا ختم ہونا انتہائی تشویش ناک امر ہے اور اسکے سنگین نتائج کے سامنے آنے سے قبل سدباب ضروری ہے ، اسلاف کی تربیت اور برکات نے ہمیشہ اپنے نظریاتی ساتھیوں اور جمہوریت پسند قوتوں کے سامنے سرخرو کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف دینی درسگاہ جامعہ عربیہ نعمانیہ صالحیہ میں شیخ الحدیث مولانا اشرف علی اور علمائے کرام و معززین سے گفتگو کے دوران کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان سے سودی نظام کا خاتمہ ہمارے منشور اور نظریہ ہی نہیں بلکہ اساس پاکستان کی بنیاد ہے الحمد للہ مقررہ مدت تک ملک سے سودی نظام کا نہ صرف خاتمہ ہوگا بلکہ اسکے معاشی ثمرات ملک وقوم کی خوشحالی کی صورت میں سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلامی عقائد کے ساتھ ساتھ جمہوریت کا بھی تحفظ کیا آمریت اور مطلق العنانی کا راستہ بھرپور ایمانی قوت اور اپنے کارکنوں اور محب وطن پاکستانی عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کے ساتھ روکا اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا جس پر ہم اسکے سامنے سربسجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے احکامات اور آئین پاکستان کے تحت ہر شعبہ کو تفویض شدہ ذمہ داریوں کی ایمانداری سے بجا آوری پر یقین رکھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید