• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، فیکٹری میں 15 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور کے علاقہ کاہنہ میں اوباش نے 15سالہ لڑکے کوفیکٹری میں زیادتی کانشانہ بناکر قتل کردیا۔ ملزم شہروز نے زیادتی کے بعد لڑکے حسن علی کے پیٹ میں (مقعد سے) پریشر پائپ کے ذریعے ہوا بھری، جس سےاس کا معدہ پھٹ گیا اور وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیادتی اور ہوا کے پریشر سے معدہ پھٹنے پر حسن علی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید