ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں 3 روزہ قومی پولیو مہم کا بھرپور انداز میں آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پولیو مہم کے پہلے روز 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے جبکہ 3 روز میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی اور رحیم آباد میں اپنے ہاتھوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے بنیادی مرکز صحت قاسم بیلا میں جاری ترقیاتی منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے دیہی علاقوں میں قائم مراکز صحت کی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر جدید خطوط پر ڈھالا جا رہا ہے۔