پشاور ( وقائع نگار ) ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کہاہے کہ پشاور ہم سب کا ہے اسکی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے ٗ پشاور کو خوبصورت اور پھولوں کا شہربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے ٗ جبکہ پشاور میں بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایاجائیگا ٗبروز پیر ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے شیر علی آفریدی کی زیر صدارت وائلڈ لائف ٗ انوائرمنٹ پروٹیکشن ٗٹریفک پولیس ٗ سپورٹس ٗ محکمہ خوراک ٗٹرانسپورٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک فقیر حسین نے پشاور کے بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر ڈیڈیک چیئرمین شیر علی آفریدی نے کہاکہ پشاورکے بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیاجائیگا