اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں،خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کا وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے۔