• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بتائیں 26 ویں آئینی ترمیم سے عوام کو کیا فائدہ ہوا، زرتاج گل

 کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف قومی اسمبلی زررتاج گل نے کہا ہےکہ وزیراعظم بتائیں پی ٹی وی پر آکر کہ چھبیسویں آئینی ترمیم سے عوام کو کیا فائدہ ہے یہ سامنے کیوں نہیں آتے، رہنما نون لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ اگر چھبیسویں ترمیم سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو اس کے ممبر کیوں بن گئے ہیں ،میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نہیں آنے دیں گے۔رہنما نون لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ دو ڈھائی سال سے یہی سب کچھ کرتے آرہے ہیں چھبیسویں ترمیم پر بہت کچھ کہا لیکن کچھ ہوا ان لوگوں کو کہنے دیں۔ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ہیں کھانے کے اور ہیں اندازہ لگائیے علی امین کہتے ہیں کہ بشری بی بی کی رہائی میں میرا کردار ہے۔عمران خان کے پاس ایکسرسائز مشین بھی ہے اور پہلے سے زیادہ صحت مند ہشاش بشاش ہیں۔پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف قومی اسمبلی زررتاج گل نے کہا کہ اب تک مجھ پر 51 ایف آئی آر ہوگئی ہیں۔ اس میں ایک یہ بھی ہے کہ میں نے گائے چوری کی اور اسے گاڑی کی ڈیگی میں لے کر گئی۔ ان سب کے بعد بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ معیشت کے گن گائے جارہے ہیں جبکہ وزیر خزانہ کی ویڈیو ہے جس میں وہ واشنگٹن میں بیٹھے ہیں اور وہیں کے رپورٹر ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو شرم نہیں آتی ایسا سوٹ پہن کر اور بہترین ہوٹل میں اسٹے کرتے ہیں اور آپ پیسے لینے بھکاری بن کر آجاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید