کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 26 ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں سندھ ہائی کورٹ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے متوقع آئینی بینچ اور ریگولر بینچز کے لئے کیسز کی درجہ بندی کا عمل شروع کر دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے رٹ برانچ کو فائلوں کی کلاسیفیکیشن کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
اس وقت سندھ ہائی کورٹ میں فی الوقت 21 ہزار کیسز کی درجہ بندی کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے عدالتی عملے کو 21 ہزار کیسز کی درجہ بندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔