اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مانسہرہ موٹر وے "حتی میرا " کے قریب گلگت سے راولپنڈی آنے والی کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی ہزارہ موٹروے کی زیر نگرانی امدادی کاروائیاں کرکے لاشوں اور زخمیوں کو "کے ٹی ایچ" مانسہرہ منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند انے کی وجہ سے پیش آیا ۔