اسلام آباد ( ایوب ناصر ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ۔
بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے سینٹرل اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی تھی
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتیں تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے استفسار پر انہیں بتایا کہ مولانا فضل الرحما ن کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنیں جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتیں تو بھی مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا
شیر افضل مروت نے بتایا کہ وہ نئی احتجاجی کمیٹی کا حصہ ہوں گا، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے۔
اس موقع پر شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی اس پر سپریم کورٹ جاؤں گا۔
عمران خان نے بتایا کہ پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا، اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ باہر نکلنے کی اجازت تھی،فیملی اور وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا۔